پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے جعلساز کیخلاف 17 برس بعد چالان عدالت پیش

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پولیس میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے لینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سلیم کا 17سال بعد چالان پیش کر دیا گیا استغاثہ کے مطابق ملزم سلیم لوگو ں کو پولیس میں بھرتی کروانے کا کہہ کر پیسے لےتا تھا جس پر اس کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ۔