ویگن اور گدھا گاڑیوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

لاہور + مانگامنڈی  (نامہ نگاران) تیزرفتار مسافر ویگن گدھاریڑھیوں پر چڑھ گئی جس کے نیجے ایک شخص جاں بحق تین افرادشدید زخمی ہو گئے ۔تین وںریڑھیاںتباہ اور دو گدھے بھی مر گئے ۔4گھنٹے تک ٹریفک جام سکول وین الٹنے سے 5 خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئی۔  جوہر ٹائون میں مقامی سکول کی سٹاف وین جا رہی تھی کہ شادیوال چوک  میں رکشے کو بچتے ہوئے الٹ گئی۔رائیونڈروڈ پر تین گدھا ریڑھیاں روسہ بھیل سے مانگا منڈی سبزی منڈی آرہی تھی جب کہ وہ اڈا تالاب سرائے پہنچی تو رائیونڈ سے مانگا آنیوالی تیزرفتار مسافر ویگن ان پر چڑگئی جس کے نتیجے میںعدنان سلیم موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ مختار احمد، اشرف اور سلیم شدید زخمی ہو گئے ۔