نجی ہسپتال پر چھاپہ، سرکاری ہسپتال سے چوری کی گئیں ادویات برآمد

فیروز والہ (نامہ نگار) محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر شیر زمان نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ رچنا ٹاﺅن نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر سرکاری ہسپتالوں سے چوری شدہ بھایر مقدار میں ادویات برآمد کر لی۔ ہسپتال کو سیل کر دیا ہسپتال مالک دیگر عملہ فرار ہو گیا۔ ڈرگ انسپکٹر شیر زمان نے دیگر اہلکاروں محمد ندیم اور علی گوہر عرفان کے ساتھ چھاپہ مار کر مختلف اقسام کی اعلیٰ کوالٹی کی ادویات برآمد کر لی۔ ہسپتال کا مالک اور عملہ فرار ہو گیا۔