محکمہ ایکسائز نے خاتون سمیت 5 منشیات فروش گرفتار کر لئے

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں ہیروئن، چرس اور نشہ آور ٹیکے و گولیاں برآمد کر لی ہیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز احمد عزیز تارڑ اور ڈائریکٹر اقبال ناصر کے احکامات پر ای ٹی او لطیف انجم کی سربراہی میں قمر شاہ، اختر اور دیگر سٹاف نے فیکٹری ایریا، داتا دربار اور نواں کوٹ کے علاقوں میں چھاپے مار کر منشیات فروشی گڑیا عرف گڈو، عباس، منشا اور ریاض بسرا کو گرفتار کرکے سوا کلو ہیروئن 100 لٹر شراب و بڑی مقدار میں نشہ آور ٹیکے و گولیاں برآمد کر لی ہیں۔