لاہور : قتل کے مجرم کو 2 بار سزائے موت، 2 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور : قتل کے مجرم کو 2 بار سزائے موت، 2 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 کے جج ہارون رفیق نے ضلع کچہری شیخوپورہ میں گھس کر اپنے مخالف کو قتل کے مجرم کو 2 بار سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ہاﺅسنگ کالونی شیخوپورہ کے رہائشی نیاز مسیح نے 13 اکتوبر 2014ءکو اپنے مخالف اسحاق مسیح کو ضلع کچہری میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے نیاز مسیح کے خلاف مقتول اسحاق مسیح کے بھائی اقبال مسیح کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ اور دفعہ 302 کے تحت مقدمہ نمبر 930/14 تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ میں درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم نیاز مسیح کے خلاف مذکورہ بالا سزاﺅں کا حکم سنا دیا۔