بیلف کا چھاپہ، 20 ہزار روپے کے عوض قید کی گئی ماں، 7 بچے بازیاب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) 20 ہزار روپے کے عوض چودھریوں نے ماں او اسکے سات بچوں کو قید کر لیا۔ عدالتی بیلف نے رہائی دلائی۔ عدالتی بیلف نے چوہنگ کے علاقہ سے ڈیرے پر قید ماں اور سات بچوں کو برآمد کروا کر آزاد کر دیا ہے فاضل عدالت میں درخواست گزار نذیر مسیح نے موقف اختیا ر کیا کہ سائل نے عمران گجر ،دانش گجر وغیرہ سے بیس ہزار روپے قرض لیا تھا جو کہ میں دو سال تک ادا نہیں کر سکااور اب وہ قرض ایک لاکھ تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ افراد نے اپنے ڈیرے پر میرے سات بچوں اور بیوی کو محبوس کر رکھا ہے۔