بھارتیآبی جارحیت اور بلوچستان میں مداخلت کے خلاف وکلاءکا مظاہرہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وکلاءتنظیموں، سول سوسائٹی اور شہریو ں کی جانب سے جی پی او چوک میں بھارتی آبی جارحیت، سرحدی حملوں ، ملک میں دہشت گردی اور بلوچستان میں کھلی مداخلت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی گئی اورپاکستانی حکومت سے بھارت کے ساتھ مسائل کے حل تک تعلقات منقطع کرنے اوربھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔اس موقع پر مقررین جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ،علی عمران شاہین،چودھری عبدالرﺅف،راﺅ طاہر شکیل ،علامہ ممتاز اعوان اور ڈاکٹر شاہدنصیر نے کہا کہ بھارت اول دن سے پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔