انسداد دہشت گردی فورس خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر فرض ادا کرے: شجاع خانزادہ

انسداد دہشت گردی فورس خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر فرض ادا کرے: شجاع خانزادہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس صوبہ کی بہترین فورس ہے ۔ 425کارپورلز پر مشتمل دوسرا دستہ اپنی تربیت مکمل کر کے اس ماہ پاس آﺅٹ ہو جائے گا۔ تربیت حاصل کرنے والے کارپورلز دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے قربانی و خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر عملی زندگی کا آغاز کرےں گے اور ملک و قوم نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں ایلیٹ پولیس سکول بیدیاں روڈ پر انسداد دہشت گردی فورس کے مختلف تربیتی مراحل کے معائنہ کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایلیٹ فورس چوہدری محمد طاہر ، کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس سکول کرنل سعد سلیم ، کورس کمانڈر کارپورلز ایس ایس پی سید علی ناصر رضوی، کورس کوآرڈینیٹر ایس پی قمر الزمان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔