لاکھوں کی درجنوں وارداتیں‘ مزاحمت پر 4 شہریوں کو زخمی کر دیا

لاکھوں کی درجنوں وارداتیں‘ مزاحمت پر 4 شہریوں کو زخمی کر دیا

لاہور ( نامہ نگار) وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے جبکہ ڈکیتی مزاحمت کرنے پر 4 شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔ ڈاکوئوں نے امجد‘ عابد‘ لطیف‘ ساجد اور اقبال کو لوٹ لیا۔ اس عابد کو مز احمت پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ رمضان سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر مزاحمت کرنے پر گولی مار دی۔اورنگزیب سے 13لاکھ روپے چھین کر پسٹل کے بٹ مار کر اسے شدید زخمی کر دیا منیر احمد سے 9 لاکھ علی عمران سے 70 ہزار‘ محی الدین سے دو لاکھ‘ اویس سے ایک لاکھ 40 ہزار‘ عتیق سے 75 ہزار‘ اویس سے 56 ہزار‘ عدنان سے 50 ہزار اور ان تمام سے موبائل فون لوٹ لئے۔ راجہ عباس‘ بابرکی گاڑیاں جبکہ زین‘ فہد، شہباز، کامران، غلام فرید، احمد‘ رمضان‘ آصف‘ نوید‘ نذیر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں علاوہ ازیں لاہور روڈ کی آبادی رحمان پور میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے ایک لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔ مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔