سی ٹی او سے ترک پولیس کے وفد کی ملاقات

لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ سے ترک وفد کے پولیس افسران نے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسرنے وفد کو سٹی ٹریفک پولیس کے سٹرکچر، انتظامی امور، ٹریفک کی روانی، ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی، ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے ہونے والے اقدامات اور مختلف پروگراموں کے بارے مفصل بریفینگ دی۔