سیالکوٹ: قتل کے ایک مجرم کو آج پھانسی ہوگی، 6کے ڈیتھ وارنٹ جاری

سیالکوٹ: قتل کے ایک مجرم کو آج پھانسی ہوگی، 6کے ڈیتھ وارنٹ جاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگاران) سیشن جج لاہور نے سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹس جاری کر دئیے ہیں۔ مجرموں کو 17 جون کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا ، قیدی منظور احمد نے 1986ء کو رائیونڈ کے علاقے میں ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔ سزائے موت کے دوسرے قیدی عامررضا کو بھی 17 جون کو ہی ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا، عامر رضا نے 2003ء میں اسلام پورہ کے علاقے میں ایک شہری کو قتل کردیا تھا۔