جوہر ٹائون میں بس الٹنے سے شہری جاں بحق‘ 20 زخمی‘ گاڑیوں کی زد میں آ کر 2 افراد ہلاک

جوہر ٹائون میں بس الٹنے سے شہری جاں بحق‘ 20 زخمی‘ گاڑیوں کی زد میں آ کر 2 افراد ہلاک

لاہور + فیروزوالا (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار + خصوصی رپورٹر) شوکت خانم روڈ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے جاوید نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ڈرائیور سمیت 20 سے زائد مرد و خواتین زخمی ہو گئے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور میں جوہر ٹائون کے علاقے شوکت خانم ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے راہگیر اختر محمود کو روند ڈالا‘ جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو کچل ڈالا۔ جو موقع پر ہلاک ہو گیا۔ لاہور سے سید والا کو جانے والی مسافروں سے بھری ہوئی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث بارہ مسافر زخمی ہو گئے۔