ایڈمن افسروں کی تعیناتی سے تھانہ کلچر تبدیلی کی جانب گامزن ہے: امین وینس

ایڈمن افسروں کی تعیناتی سے تھانہ کلچر تبدیلی کی جانب گامزن ہے: امین وینس

لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد ا مین وینس نے کہاہے کہ تھانوں میں ایڈمن افسروں کا پراجیکٹ کامیابی سے تھانہ کلچر میں تبدیلی کی جانب گامزن ہے‘چیف ایڈمن افسر محمد عمر ورک مختلف تھانوں کے دورے کریں گے تاکہ اس پراجیکٹ میںکہیں کوئی کمی کوتاہی رہ گئی ہو تو اسے دور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایڈمن افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بلائے گئے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔