اوکاڑہ: لالچی باپ نے شادی شدہ بیٹی کو فروخت کردیا، ملزم کی خاتون سے زیادتی

اوکاڑہ: لالچی باپ نے شادی شدہ بیٹی کو  فروخت کردیا، ملزم کی خاتون سے زیادتی

اوکاڑہ (نامہ نگار) بدبخت باپ نے پیسے کی خاطر اپنی شادی شدہ بیٹی کو فروخت کر دیا جبکہ بھاگ کر واپس آنے پر باپ نے اُس کے دو شیرخوار بچوں اور اُس کے خاوند کو اغوا کر لیا۔ عدالت نے مقدمہ درج کرنے اور مغویان کو برآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ غلہ منڈی گوگیرہ کی منور بی بی نے عدالت میں درخواست گزاری کہ اُس کی شادی چار سال قبل رانو دیندار سے ہوئی جس سے اُس کے دو بچے دو سالہ ثناء اور 6 ماہ کا بیٹا اجمل پیدا ہوئے اسکے باپ اسلم نے اپنے ساتھیوں فلک شیر، ذوالفقار، اﷲ دتہ وغیرہ سے سازباز ہو کرکے اُسے بہانے سے اپنے گھر بلا یا اور اُسے ملکو نامی شخص سے رقم وصو ل کر کے فر وخت کر دیا جو اُسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔