میلسی اور رینالہ خورد میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچیوں کے قاتل گرفتار
میلسی‘ رینالہ خورد (نامہ نگار‘ خبرنگار‘ نمائندہ خصوصی) 10 روز قبل میلسی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 9سالہ زاہرہ اور رینالہ خورد میں 2روز قبل زیادتی اور قتل ہونے والی 6سالہ ایمان فاطمہ کے قاتل پولیس نے گرفتار کر لئے۔ میلسی سے نامہ نگار‘ خبرنگار کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے ایس پی انویسٹی گیشن زبیدہ پروین ، ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل رسول نادر، اور چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یوسفزئی کے ہمراہ تھانہ سٹی میلسی میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری بارے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 12ربیع الاول کی شام محلہ کچی آبادی میلسی کے درندہ صفت 29سالہ محمد آصف کمہار نے سرکلر روڈ پر جشن میلادالنبی ؐ کی سجاوٹ کو دیکھنے کیلئے گھر سے باہر آنے والی دوسری جماعت کی طالبہ اور فروٹ فروش شیخ محمود احمد کی سات سالہ کمسن بیٹی کو چیز دلانے کے بہانے اغواء کیا اور ملزم کے اعترافی بیان کے مطابق اس نے بچی کو فدہ نہر کے قریب زیر تعمیر عمارت کے اندر لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا درندگی کے نتیجے میں معصوم زاہرہ محمود بے ہوش ہو گئی جسے ملزم نے گلہ دبا کر قتل کر دیا اور لاش وہیں گڑھا کھود کردفن کر دی اس اندوہناک واقع پر میلسی کی تاجر برادری، وکلائ، صحافیوں اور شہریوں سمیت ہر طبقہ نے گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا اسی طرح پولیس کیلئے بھی یہ اندھا قتل ایک چیلنج تھا آر پی او ملتان محمد ادریس احمد کی ذاتی دلچسپی کے باعث ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس پی انویسٹی گیشن زبیدہ پروین، ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل رسول نادر، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ، ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی مرزا حسنین عباس، ایس ایچ او تھانہ صدر سوار خان، ایس ایچ او میرانپور محمد طفیل گجر کو شامل کیا گیا اس ٹیم نے دن رات ایک کر کے اس اندھے قتل کو ٹریس کیا۔ مذکورہ ملزم محمد آصف کو گرفتار کر لیا اس بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیم کو خصوصی انعام سے نوازا جائیگا۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یوسفزئی، وائس چیئرمین بلدیہ مہر عبد الخالق، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد سلیم،صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر ، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی نے پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلسی شہر کے امن کو برقرار رکھا اورشہریوں کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے درندہ صفت ملزم کی بر وقت گرفتاری یقینی بنائی جس پر ڈی پی اوو ہاڑی عمر سعید ملک اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اس موقع پرحافظ غلام اللہ محمدی، قاری محمد یعقوب سعیدی، صدر صرافہ ایسوسی ایشن ندیم حیدر کھچی،رائو فاروق احمد خان، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر میاں فہیم اقبال قاضی، تحصیل صدر حافظ محمد اصغر ، صداقت حسین نقوی، رائو تنویر، رائو عابد، یوسف امیر ہانسوی، کونسلر محمد اشتیاق بھٹی، ملک حبیب، ملک خوشی محمد، مہر مجید صدر غلہ منڈی، حاجی گل محمد، رانا حسنین منٹو، ملک مشتاق گنب ایڈووکیٹ، حیدر خان، ملک سلیم وڈ، صحافیوںمیں متین احمد خان شیروانی، سجاد احمد سعیدی، محمد اسلم خان یوسفزئی ، ابراراحمد شیخ، چوہدری خالد حسین، چوہدری عبد الصمد، سہیل حسین نقوی، محمد طاہر عزیز سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر مقتولہ کے والد اور مقدمہ کے مدعی شیخ محموداحمد اور دیگر ورثاء نے بھی پولیس کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اپیل ہے کہ ہمیںجلد سے جلد انصاف مہیا کیاجائے۔ رینالہ خورد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دو روز قبل اغوا ہونے والی چھ سالہ بچی کی نعش کھیتوں سے برآمد۔ ملزم نے ساتھی کے ہمراہ مبینہ طورپر زیادتی کرکے قتل کر دیا۔ دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم شریف اور اللہ رکھا آپس میں سالا بہنوئی ہیں۔ نواحی گائوں 11 ۔ون /اے ایل کے اعظم کی 6 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ گھر کے باہر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ انکے پڑوسی ملزم شریف نے اللہ رکھا کے ہمراہ اسے اغوا کر لیااور مبینہ طورپر زیادتی کرکے قتل کر دیا۔ ملزم کے انکشاف پر نعش اسکے سسرالی گائوں واٹرگنج کے کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔ ملزم شریف نے اس سے قبل بھی حقیقی بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ چھ سالہ بچی کے قتل پر اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔