ٹریکٹر ٹرالی نے 3 سالہ بچی کو کچل دیا‘ ٹرین تلے آ کر نوجوان ہلاک

ٹریکٹر ٹرالی نے 3 سالہ بچی کو کچل دیا‘ ٹرین تلے آ کر نوجوان ہلاک

لاہور(نامہ نگاران) مناواں کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 3سالہ بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے ۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میںلے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ مناواں کے نواحی گائوں تیج گڑھ میںسلیم اپنی3سالہ بیٹی اریبہ اور بیوی کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر بچی اریبہ کو کچل ڈالا ۔جس سے اریبہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور اشفاق کو حراست میں لے لیا ہے اور متوفیہ کے والد سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن چیچو کی ملیاں کیقریب ٹرین کی زد میں آکر ایک اجنبی نوجوان ہلاک ہو گیا فیکٹری ایریا پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال بھیج دی۔