موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے 12 افراد گرفتار، مقدمات درج

لاہور(نامہ نگار)مسلم ٹائون پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ اور خطر ناک کرتب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 12افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ڈ ی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرڈی ایس پی مسلم ٹائون سرکل عبداللہ جان کی سربراہی میں ایس ایچ او مسلم ٹائون ناصر حمید اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ون ویلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کنال روڈ سے 12افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 7مقدمات کر لئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ون ویلروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مقصد ون ویلنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان سے لوگوں کو بچانا ہے۔ ون ویلنگ کے خاتمے کے لئے والدین کا تعاون ضروری ہے۔ والدین کی ذمہ داری کہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل سے منع کریں تا کہ اس سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔