مناواں: معمولی تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، 2 افراد شدید زخمی

لاہور(نامہ نگار)مناواں کے علاقہ میں معمولی تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں2افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ میں معمولی تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تباد لہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں 28سالہ حسن اور 27سالہ روبینہ شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔