لوئر مال اور فیکٹری ایریا سے3 افراد کی نعشیں برآمد

لوئر مال اور فیکٹری ایریا سے3 افراد کی نعشیں برآمد

لاہور( نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں سے2نامعلوم افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں نعشیں مردہ خانے جمع کرا دی ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ لوئرمال کے علاقے میں سے 40سالہ نامعلوم شخص جبکہ فیکٹری ایریا میں سے 55سالہ نامعلوم شخص کی نعشیں ملی ہے ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کرشناخت کی کوشش کی اوربعدازاں ناکامی پر لاشیں مردہ خانے جمع کرا دی ہیں ۔ٹاؤن شپ کے علاقہ سے 45سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی۔کوڑے کے ڈھیر پر پڑی نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے اسے مردہ خانہ منتقل کردیا۔