قبرستان کی اراضی فروخت کرنے پر 2 جعلسازوں پر مقدمہ

فیروز والہ (نامہ نگار) ونڈالہ دیال شاہ میں جعلسازوں نے قبرستان کی اراضی لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی اور جعلسازی کے فروخت  کر دی۔ فیروز والہ پولیس نے قبرستان کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حافظ طاہر فاروق کی رپورٹ پر  ہر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی شروع کر دی۔