گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں

لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے گزشتہ روز تین سکالرز نے ڈاکٹریٹ آف فلاسفی (پی ایچ ڈی)کی ڈگری مکمل کر لی۔ سارہ خالد بٹ، زیبا اسرار اور شہزاد شریف کے بالترتیب اردو، فزکس اور کیمسٹری کے مضامین میں تحقیقی مقالوں کی منظوری کے بعد ان کی ڈگری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔