کوٹ لکھپت میں فیکٹری پر چھاپہ لاکھوں مالیت کی بجلی چوری پکڑی گئی

کاہنہ (نامہ نگار) لیسکو ٹیم نے ایس ڈی او ملک ارشد کی سربراہی میں جیل روڈ کوٹ لکھپت میں خراد فیکٹری پر چھاپہ مار کر میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے لاکھوں مالیت کی بجلی چوری پکڑ کر مالکان ندیم اور وسیم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔