پنجاب یونیورسٹی: فضائی آلودگی کے حوالے سے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی ، برٹش کونسل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام الرازی ہال میں فضائی آلودگی کو جانچنے اور ماحولیاتی صحت کے مسائل پر تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ کے مہتمم چئیرمین شعبہ زوالوجی ڈاکٹر محمد اختر اور ٹرانس نیشنل ایجوکیشن گرانٹ کے لنک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی تھے جس میں ماہرین اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ٹریننگ ورکشاپ میں یونیورسٹی آف ایس ایکس ،برطانیہ کے پروفیسر آئن کولبیک اور یونیورسٹی کالج لندن، برطانیہ کے ڈاکٹر ظہیر احمد ناصر نے خصوصی لیکچر دئیے۔