ٹی وی چینلز دینی پروگراموں کیلئے جید علماء مفتیان کرام سے مشاورت کریں: علامہ قاسم علوی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جامعہ کلیۃ زہرہ کے ناظم اعلیٰ اور انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ محمد قاسم علوی نے کہا کہ تمام میڈیا چینلز کی یہ صحافتی اوردینی ذمہ داری ہے کہ وہ بالخصوص اپنے دینی پروگراموں کے متعلق جید علماء اور مفتیان کرام سے مکمل مشاورت کریں  ان کی راہنمائی اورسرپرستی میں اس پرفتن دور میں خدمت دین اور اشاعت اسلام کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کسی کو اس پر بلاوجہ اعتراض کا موقع نہ ملے ۔یہ امر ضروری ہے دین اور مذہب کے نام پر ہونے والے پروگراموں میں یامقدس ایام اورمہینوں کی مناسبت سے ہونے والے تمام محافل میں دینی اورروحانی رنگ نظر آنا چاہیے۔