لاہور میں جگہ جگہ ڈاکے ‘ چوریاں ‘ کئی شہری گاڑیوں ‘ موٹر سائیکلوں سے محروم

لاہور(سٹاف رپورٹر)  ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات ،گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں ،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں ڈاکوئوں نے ثاقب کے گھر اہل خانہ  کو یر غمال بنا کر 8لاکھ مالیت کی نقدی ،زیورات ،اور موبائل ، فیکٹری ایریا میں حامد خاں کے گھر سے4لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات۔  ڈیفنس اے میںعمر عباس سے3لاکھ کی نقدی و لیپ ٹاپ،نواں کوٹ میں عدیل اور اس کی بیوی سے 2لاکھ کی نقدی و زیورات، سمن آباد میں معین اور اس کی فیملی سے2لاکھ کی نقدی و زیورات ،جنوبی چھائونی میں عامر سے 2لاکھ 29ہزار روپے کی نقدی و طلائی انگوٹھی، شاد باغ میں شہباز سے 90ہزار روپے  وموبائل ،فیکٹری ایریا میں  اختر سے 80ہزار کی نقدی و موٹر سائیکل ،غالب مارکیٹ میں  عامر سے 45ہزار کی نقدی و موبائل اور نعمان سعود سے 75ہزار کی نقدی و موبائل، ٹائون شپ میں رفیق سے 66ہزار  کی نقدی وموبائل ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میںاظہر سے 60 ہزار کی نقدی و موبائل،مغل پورہ میں  غلام سے 60ہزار کی نقدی و موبائل ، نواب ٹائون میں  امان سے 50ہزار کالیپ ٹاپ و موبائل ، عثمان سے 45ہزار روپے ما نقدی ،لوئر مال میں نوید سے 37ہزار روپے  ،مسلم ٹائون میں عثمان سے 18ہزار روپے و موبائل ،ستو کتلہ میں برکت سے 35ہزار روپے،نشتر کالونی میںجاوید سے 17ہزار روپے  نقدی و موبائل چھین لیے جبکہ شاہدرہ میںامدادکی گاڑی ، جنوبی چھائونی میںافضل ،باغبانپورہ میںطارق،مناواں میں آصف،پرانی انارکلی میںآصف ،گڑھی شاہو میں عمران ،لٹن روڈ میں ظفر ،بادامی باغ میںغلام رسول،شاہدرہ میں ماجداور نوید ،اقبال ٹائون میں خرم ،مسلم ٹائون میں عمر الیاس ،اور نواں کوٹ میںکامران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں