غیر حاضری پر 5 وارڈن معطل، ڈی ایس پی، انسپکٹر کو شوکاز نوٹس

لاہور(سٹاف رپورٹر)  چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے رات گئے ٹریفک پولیس کی کاررکردگی کی چیکنگ کیلئے لبرٹی کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی میںغفلت کے مرتکب5وارڈنز کو معطل کر دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی اور انسپکٹر کو شوکازنوٹس جاری کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے اچانک لیبرٹی کے علاقہ کا دورہ کیا تو ڈیوٹی پر موجود تمام اہلکار غیر حاظر پائے گئے جس پر چیف ٹریفک آفیسر لاہورنے 5وارڈنز کو فوری طور معطل کر دیا جن میں گلباز ،حسن ،سلمان ،شجاعت اور ابرار شامل ہیں جبکہ علائوالدین انسپکٹر اور ڈی ایس پی عارف محمود بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔