ریلوے حدود میں واقع مساجد، مدارس کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر) آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین نے تمام ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ملکی صورت حال کے پیش نظر کسی بھی تخریب کاری و دہشت گردی سے بچنے کے لئے ریلوے حدود میں واقع مساجد ، مدرسے اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں ۔ اس کے علاوہ ٹرینوں ، ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر ریلوے تنصیبات کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ماتحت عملہ کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ ڈویژنوں میں کنٹرول روم قائم کیا جائے جہاں پر ہر موومنٹ کی نگرانی کی جائے ۔ ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون رکھا جائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ان سے مدد لی جائے ۔ تمام ایس پیز اپنی ڈویژن میں موجود رہیں اور سکیورٹی کے امور کی نگرانی کریں گے۔