رسم غسل مبارک

لاہور (پ ر) دربار حضرت سید میراں حسین شاہ زنجانی کے 1005 ویں سالانہ  غسل مبارک کی رسم 12 ربیع الاول رات ایک بجے ادا کی جائے گی۔ سجادہ نشین سید محمد ادریس شاہ زنجانی رسم غسل کا افتتاح کریں گے۔ پیر سید ناظم حسین شاہ‘ پیر سید احمد علی شاہ‘ پیر سید ارتضا کرمانی و دیگر شرکت کریں گے۔