دو ایڈیشنل سیشن ججز کی ترقی، دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا باہمی تبادلہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے دو ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر ان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دیں۔ جس پر پرویز اسماعیل جوئیہ کو انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 1 راولپنڈی جبکہ سجاد احمد کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 ملتان کا جج مقرر کیا جائے گا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی محمد عبدالناصر کو نارووال سے بہاول نگر اور پرویز علی شاہ کو بہاول نگر سے نارووال تبدیل کر دیا گیا۔