دسمبر کے دوران ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو چار کروڑ 88لاکھ سے زائد جرمانہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے کمرشل چیکنگ سٹاف نے ریلوے افسران کی زیر نگرانی مختلف ڈویژنوں میں، مین لائن اور برانچ لائنوں پر چھاپے مارے اور بلا ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کے دوران دسمبرمیں چوراسی ہزار پانچ سو بتیس ( 84532) مسافروں کو بلاٹکٹ سفر کرنے پر جرمانے کیے گئے اور اُن سے جرمانے اور کرائے کی مد میں چارکروڑ اٹھاسی لاکھ چھیالیس ہزار چھ سو پندرہ روپے (48846615)  وصول کیے گئے۔