حضرت میاں میرؒ نے انسانیت کو بھائی چارے کا درس دیا: شیخ انوارالحق

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ حضرت میاں میر کا شمار برصغیر کے عظیم صوفی بزرگوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے انسانیت کو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا درس دیا۔ حضرت میاں میر کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ایک بیان  میں انہوں نے کہا کہ امرتسر بھارت میں سکھوں کے گولڈن ٹمپل کا سنگ بنیاد رکھ کر انسانیت کو پیغام دیا کہ ہمیں ایک دوسرے کے  مذہبی جذبات اور احساسات کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم رکھنے کیلئے ہمیں حضرت میاں میر کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔