جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے 3 ملزم گرفتار

لاہور(سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں پولیس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے3 افراد کو گرفتار کر کے 24 جعلی لائسنس برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز، کاشف اور ممتاز جعلی لائسنس بنا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر تینوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔