بیوی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے شوہر کی جانب سے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے تیزاب سے جلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کو وقوعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ مدن پورہ کے رہائشی صلاح الدین عرف کاشی نے بیوی رابعہ پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے اس کی گردن، سینہ  اور ٹھوڑی جھلس گئی۔