بزم نور کے زیراہتمام ختم گیارہویں شریف آج ہوگا

لاہور (پ ر) ’’بزم نور‘‘ کے زیراہتمام آج بعد نماز عشاء ماہانہ محفل غوث پاکؒ (ختم گیارہویں شریف) کے سلسلہ میں محفل ذکر اور نعت خوانی آستانہ عالیہ حضرت قبلہ نوری بوری والی سرکاری کا قلندر پاک ؒ بمقام دربار شریف (چھوٹا سیہون شریف)نزد کوٹ عبدالمالک شیخوپورہ میں ہوگی۔ صلوٰۃ و سلام‘ ختم شریف اور اجتماعی دعا کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم ہوگا۔