بدعنوان فوڈ انسپکٹروں کو سرپلس پول میں بھیجنے کا فیصلہ

ملتان (خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کے فوڈ انسپکٹروں کی کرپشن کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں سرپلس پول میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ خوراک اور ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرپٹ انسپکٹروں کو سرپلس پول میں بھیج کر ایماندار اور اچھے سروس ریکارڈ کے حامل انسپکٹروں کو تعینات کیا جائے۔ اس کے علاوہ کمشنرز اور ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آٹے کا معیار بہتر کیا جائے، زیادہ سے زیادہ  نمونے لیکر لیبارٹری سے چیک کرائے جائیں اور ناقص آٹے کی فراہمی پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔