اکبر ایکسپریس کو سانگلہ ہل ریلوے سٹیشن پر دو منٹ رکنے کی اجازت

لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس (24 ڈاؤن) کو سانگلہ ہل ریلوے اسٹیشن پر دومنٹ کے لیے رُکنے کی اجازت دے دی ہے ۔ عوام کو یہ سہولت تین ماہ کے لیے عارضی طور پر حاصل ہوگی۔ اس فیصلے پر فوری عمل ہوگا۔