اولیاء کرام کے آستانے رشد و ہدایت کے منبع ہیں، حکومت سکیورٹی فول پروف بنائے: خواجہ غلام قطب الدین فریدی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) کراچی پہاڑ ی والے باباکے مزار شریف پر 6افراد کا قتل اور مزار کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اولیاء کرام کے مزارات کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں کراچی میں 6افراد کے گلے کاٹنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں مزارات اولیاء کرام رشد وہدایت کے سرچشمے ہیں ان کی حفاظت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یار فریدی نے نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں مزار شریف کی توہین اور 6افراد کے گلے کاٹنے کے خلاف یوم احتجاج کے سلسلہ میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔