قصور: ڈالے کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار ہلاک
قصور(نمائندہ نوائے وقت) بھوپے وال کے قریب ڈالہ کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گئے‘ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقہ بھوپے وال میں عرفان مسیح اور شان مسیح بھٹہ سے اپنا کام ختم کر کے واپس موٹرسائیکل پر آ رہے تھے کہ تھوڑی ہی دور پہنچے تو ڈالہ سے ان کی ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں عرفان مسیح اور شان مسیح دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے۔