غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے ائرپورٹس پر سپیشل کاؤنٹرز بنائے جائیں: آئی جی
لاہور (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی ماہرین اور سرمایہ کاروں بالخصوص چائینز باشندوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ائرپورٹس کاؤنٹرز بنائے ہر غیر ملکی شہری کے ڈیٹا کا اندراج اور ائرپورٹ سے ہی ان کی سیکورٹی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے کاؤنٹر کا آغاز لاہور ائرپورٹ سے کیا جائے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کو ایس پی یو کے لئے مزید بلٹ پروف جیکٹس اورہیلمنٹس کی فراہمی کو جلد یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد طاہر ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقار خان ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ فیصل علی رانا ڈی آئی جی ایلیٹ فورس افضل محمود بٹ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور رانا ایاز سلیم اور ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن کیپٹن (ر) رومیل اکرم سمیت و دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔