کسٹم انٹیلی جنس کنٹینر کا سامان تبدیل ڈیوٹی چوری کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا لیا

لاہور( خبر نگار) کسٹم انٹیلی جنس نے کنٹینروں کا سامان تبدیل کرکے کم قیمت سامان بھر کر کروڑوں روپے کی ڈیوٹی چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگایا ہے ۔ یہ گروہ کراچی بندرگاہ سے این ایل سی ٹھوکر نیاز بیگ آنیوالے کنٹینروں کو مانگا منڈی کے علاقہ میں ایک وسیع احاطہ اور گودام میں روک کر کنٹینروں کے کنڈے کاٹ کر قیمتی سامان نکال کر سستا کم قیمت سامان بھر کر کنٹینر این ایل سی ڈرائی پورٹ بھجوا دیتا تھا ۔