ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کا مال چھین لیا، 12 موٹرسائیکلیں چوری

ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کا مال چھین لیا، 12 موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ جبکہ چور 10 موٹرسائیکلیں لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نینصیر آباد میں اقبال کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر کیا اور 10لاکھ روپے ، مغلپورہ میں منیرکے گھر سے 8لاکھ ،اقبال ٹائون میں طاہر اور اس کی فیملی سے 7لاکھ ، باغبانپورہ میں ناظم شہزاد اور اس کی فیملی سے 6 لاکھ ، ڈیفنس بی فیز ون میں اقبال اور اس کی فیملی سے4 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ڈاکوؤں نے لٹن روڈ کے علاقہ قرطبہ چوک فیروز پورروڈ پرتین دکانوں سے ساڑھے 3لاکھ کی نقدی اور سامان ،جوہرٹائون میں شہباز حسن سے رکشہ اور ہزاروں کی نقدی ،ہنجروال میں عمران اور احمد سے دو مو ٹر سائیکلیں، ہزاروں روپے نقدی اور 3 موبائل فون، سبزہ زار معراج پارک میں لطیف سے 70ہزار اور موبائل فون،ساندہ ریواز گارڈن میں ارشد سے 40ہزار اور موبائل فون،ستو کتلہ شوکت خانم ہسپتال کے سامنے محسن سے 35ہزارروپے اور موبائل فون ، اسلام پو رہ میں خرم سے 35 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے اسلام پورہ میں ایک گھر سے 9لاکھ جبکہ سبزہ زار مکہ کالونی میں جنرل سٹور سے ساڑھے چار لاکھ کا سامان اور نقدی چوری کر لی۔ چوروں نے اسلام پورہ سے اکمل،اقبال ٹائون سے زاہد، سول لائن سے یعقوب ،ریس کورس سے منصور اقبال، شاد باغ سے اسامہ ،وحدت کالونی سے عظیم ،اسلام پورہ سے نوید،ریس کورس سے عمیر،گجر پورہ سے شاہد، مسلم ٹائون سے فرید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔