مختلف شہروں میں دو شادی شدہ سمیت 6خواتین ، 2لڑکوں سے زیادتی، 4 اغوا

مختلف شہروں میں دو شادی شدہ سمیت 6خواتین ،  2لڑکوں سے زیادتی، 4 اغوا

لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 5خواتین اور 2لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا جبکہ 4خواتین اغوا کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق الٰہ آباد کے نواحی گائوں اٹارنی ورک میں شادی شدہ خاتون نصرت بی بی اپنے عزیز کی تیمارداری کرکے رکشے پر واپس گھر جا رہی تھی کہ راستے میں رکشہ ڈرائیور صابر نے اپنے دوست پرویز کو فون کرکے بلالیا جو کہ کرولا گاڑی پر آیا۔ دونوں گن پوائنٹ پر نصرت بی بی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند امجد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فیصل آباد کے نوجوان لڑکی حنا کو امتیاز نے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر لیا۔ لنڈیانوالہ کے 656گ۔ب کے شاہد اقبال کی بھانجی کو آصف نے ساتھی کی مدد سے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ماموں کانجن کی پروین کو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔ ساہوکی 12سالہ طالبہ ساجدہ بی بی کو سکول واپسی پر اوباش نے زبردستی زیادتی کا نشانہ ڈالا۔ ڈسکہ میں 13سالہ لڑکے سے ملزمان عبدالرحمان اور عادل نے زیادتی کی ۔چیچہ وطنی میں بھائی کی رضا مندی سے دیور نے ساتھی کے ہمراہ بھابھی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ میں ریحان کالونی کی (س) کو ملزم حسنین اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سے مل کر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں ملزم اسے کئی روز جنسی زیادتی کا نشانہ بناتارہا ۔ چک 17ڈی کی (ف) کو ملزمان  عمران، جہانگیر، اسلم، وارث زبردستی اغواء کرکے حجرہ لے گئے جہاں ملزم محمد عمران اسے کئی روز جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ستگھرہ میں ڈیری فیکٹر ی 4/4L سے  سدرہ بی بی کو نذیراں بی بی وغیرہ چھ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ نواحی گائوں اٹھوال خالصہ کی  شاہبوزہ کو 9  ملزمان ارشد ،شاہد اور دو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔ 34/2L سے محسن بی بی کو 5ملزمان شہادت ،نذرا ،سراج اور دو نامعلوم افراد  اغواء کر کے لے گئے۔ بہاولنگر میں (الف) کو اکیڈ می میں ملزمان فہیم اور امجد نے اسے کو قابو کر لیا اور زبر دستی کر ڈالی۔  بھکر میں نشے میں دھت 2پولیس اہلکاروں نے حوالات میں بند نوجوان شہزاد کو زیادتی کا  نشانہ بنا ڈالا۔