مختصر عدالتی خبریں

مختصر عدالتی خبریں

لاہور( اپنے نامہ نگار سے + وقائع نگار خصوصی ) فیس بک پر غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنیوالے سابق کلاس فیلو کو لڑکی کی طرف سے معافی ملنے پر سیشن عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ۔٭ پنجاب یونیورسٹی میں تقسیم انعامات کی تقریب میں بیس منٹ تک بجلی کی سپلائی معطل رہنے پر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ پر عائد کی گئی چارج شیٹ ختم کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی٭سیکرٹریٹ ملازمین کے قتل میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر پولیس سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب ٭ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ دہشت گرد عبد الرئوف کی شناخت پریڈ کروانے والے جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری کا بیان قلمبند ۔