سعودی عرب سے بھاگ کر شادی کیلئے پاکستان آنیوالا جوڑاگرفتار ، لڑکی دارالامان منتقل

لاہور( خبر نگار) سعودی عرب سے بھاگ کر شادی کرنے کیلئے پاکستان آنیوالے نوجوان لڑکا لڑکی کو ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر روک لیا اور لڑکی کو دارالامان بھجوا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جدہ سے آنیوالے فیصل اور مریم کے کاغذات چیک کئے گئے تو مریم ایمر جنسی پاسپورٹ پر پہنچی تھی ۔ دونوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مریم کی شادی اہلخانہ بڑی عمر کے شخص سے کر رہے تھے ۔ لہٰذا وہ دونوں وہاں سے پاکستان بھاگ آئے ۔