گرانفروشی پر ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانے، 22 دکاندار گرفتار

لاہور(خبر نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 715مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر89 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,05,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 22افراد کو گرفتارکر کے جیل بھجوا دیا گیا۔