کنیئرڈ کالج کی مغویہ طالبہ بازیاب‘ میاں بیوی گرفتار

کنیئرڈ کالج کی مغویہ طالبہ بازیاب‘ میاں بیوی گرفتار

لاہور (نامہ نگار) ریس کورس پولیس نے مغویہ کو بازیاب کر کے ملزم میاں، بیوی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فرحان شاہد اور اس کی بیوی سمیرا فرحان نے کنیئرڈ کالج کی بی اے کی طالبہ لاریب صفدر کو ہاسٹل سے کالج جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔ میاں بیوی نے شیخوپورہ صدر اور سیالکوٹ میں بھی وارداتیں کیں اور سیالکوٹ سے ایک گاڑی بھی چوری کی۔ پولیس نے 15 سمیں بھی برآمد کر لیں۔ طالبہ کو لاکھوں روپے بھتہ وصولی کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان طالبات کو بلیک میل کرنے کے لئے ان کی فحش تصاویر بھی بناتے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔