چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس حکام نے سر جوڑ لئے

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے پولیس حکام نے سر جوڑ لئے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی ایس پی سی آئی اے، ایس پی سی آر او اور دیگر انوسٹی گیشن افسران نے خصوصی میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس کو سختی سے ہدایات ہیں کہ فنگر پرنٹ بیورو کی مدد سے چوری کی بڑی وارداتوں میں فنگر پرنٹ حاصل کریں۔