پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔ درخواست زرینہ بی بی اور اس کے شوہر شاہد نے دائر کی تھی۔