پانی کے تنازعہ پر 5 افراد زخمی

لاہور (نامہ نگار) شادباغ کے علاقہ میں پمبھے جھگیاں میں فصل کو پانی لگانے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈے چلنے سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں محمد بوٹا، حکیم، شانی، الیاس اور تنویر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔