نجی منصوبوں پر کام کرنیوالی غیر ملکیوں کے سکیورٹی اخراجات متعلقہ اداروں سے وصول کرنے کی تجویز

لاہور (نامہ نگار) صوبہ بھر میں جاری نجی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لئے حکومتی افسروں کی جانب سے متعلقہ اداروں سے معاوضہ وصول کرنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 70 نجی منصوبوں پر کام کرنے والے 486 چینی باشندوں کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لئے رینجر کے 90 اور پنجاب پولیس کے 362 ملازمین خصوصی طور پر سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں قیام پذیر چینی باشندوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 3 ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے جن میں سے 2451 سرکاری منصوبوں پر متعین ہیں جبکہ 213 چینی مختلف درس گاہوں میں زیر تعلیم ہیں۔